Feb ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران و سعودی تناو میں کمی: فواد چوہدری

پاکستان کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک کے آپس میں قریب سے قریب تر ہونے سے عالم اسلام کو فائدہ ہو گا۔

پاکستان کے اطلاعات و نشریات کے وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے مابین تناو دن بدن کم ہوتا جا رہا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ایران و سعودی عرب کے مابین تعلقات معمول پرآجائیں اس لئے کہ عالم اسلام کو اس سے فائدہ ہوگا اور وقت کی ضرورت بھی یہی ہے کہ اسلامی ممالک آپس میں قریب سے قریب تر ہوں۔

انہوں نےیمن میں پاکستانی فوج بھجوانے پر کہا کہ پاکستان باہمی اختلافات کو مذاکرات کی میز پر حل کرنے کا حامی ہے اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے سعودی عرب کے دورے میں سعودی شاہ سے گفتگو میں یمن میں سیزفائراوریمن تنازع کے حل پر تاکید کی۔

 

ٹیگس