Feb ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کی جانب سے ایران میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اہلکاروں کی بس پر دہشتگردوں کی جانب سے ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے بدھ کی رات اپنے ایک ٹوئٹ میں خاش زاہدان روڈ پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بس پر ہونے والے دہشتگرانہ حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔

انھوں نے دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ اور لواحقین سے اپنے ملک کی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کی بس پر کئے جانے والے حملے کی ذمہ داری تکفیری دہشتگرد گروہ جیش ظلم نے قبول کی ہے۔

یہ تکفیری گروہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں اب تک کئی دہشت گردانہ حملے کر چکا ہے جن میں دسیوں ایرانی شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں جن میں سرحدی سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

ٹیگس