Feb ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں بن سلمان کے خلاف مظاہروں پر پابندی

حکومت پاکستان نے ملک میں بدنام زمانہ سعودی ولی عہد بن سلمان کے دورے کی مخالفت میں احتجاجی اجتماعات اور مظاہروں پرپابندی لگادی ہے ۔

پاکستان کے اندر سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں سیکورٹی ادارے کہیں بھی  بن سلمان کے دورے کے خلاف احتجاج اور مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات بھی صادر کردیئے ہیں ۔

پاکستان کے صحافتی اور سیاسی حلقوں نے حکومت پاکستان کے اس اقدام کو آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔

یاد رہے کہ بد نام زمانہ سعودی ولی عہد بن سلمان ایک دن کی تاخیر سے اتوار کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے جس کے خلاف گزشتہ دنوں پورے پاکستان، منجملہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں عوام نے مظاہرے کئے تھے ۔ اسی کے ساتھ اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار میں پاکستان کی سول سوسائٹی کے اراکین اور سرکردہ سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے آل سعود کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے ، بن سلمان کے دورہ پاکستان کو ملک و قوم کے مفاد کے منافی قرار دیا ہے ۔

ٹیگس