Feb ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کی وزارت خارجہ کی سائٹ پر سائبر حملہ

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہندوستان نے ان کے ملک کی وزارت خارجہ کی سائٹ پر سائبر حملہ کیا ہے۔

محمد فیصل نے کہا کہ ہندوستانی ہیکروں کی جانب سے کئے جانے والے اس حملے کے نتیجے میں بعض ملکوں منجملہ برطانیہ، آسٹریلیا اور سعودی عرب میں پاکستان کی وزارت خارجہ کی سائٹ تک دسترسی ناممکن ہو گئی ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی سائٹ پر سائبر حملہ کئے جانے کا اسلام آباد کی جانب سے یہ دعوی ایسی حالت میں کیا گیا ہےکہ پلوامہ کشمیر میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں خاصا اضافہ ہو گیا ہے۔

حکومت ہندوستان نے اس حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا ہے جبکہ پاکستان نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے اس حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

دو ہزار سترہ میں بھی ہندوستانی ہیکروں کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کی سائٹ پر حملہ کئے جانے کا دعوی کیا گیا تھا اور اس سائٹ تک دسترسی ناممکن ہو گئی تھی۔

ٹیگس