Feb ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۵ Asia/Tehran
  • پلوامہ حملے کے بعد پاک و ہند تعلقات مزید کشیدہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کیاہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو پلوامہ حملے کے بعد ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا یہ خط فوری طورپرسلامتی کونسل کے ارکان کو پہنچایا جائے۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پاک و ہند کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں اور پاکستان نے نئی دہلی میں تعینات ہائی کمشنر کو مشاورت کے لیے اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ جبکہ ہندوستان نے سری نگر مظفر آباد بس سروس اچانک معطل کردی ہے۔ بس سروس معطلی سے ایل او سی کے دونوں جانب سفر کرنے والے مسافر شدید سردی میں پریشان ہوگئے۔

ادھر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکی حکومت نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیرکے ساتھ باہمی تجارت بھی روک دی ہے جس کی وجہ سے کل چکوٹھی بارڈرکے راستے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیرمیں تجارت بھی نہیں ہوسکی ہے۔

 

ٹیگس