Feb ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • بن سلمان کے پرجوش استقبال سے پاکستانی عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، پیر اعجاز ہاشمی

جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ اس ملک کے عوام سعودی عرب کے ساتھ دوستانہ تعلقات جاری رکھنے کی حمایت نہیں کرتے۔

 لاہور میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی جانب سے ایسے شخص کے پرجوش استقبال سے کہ جس کے ہاتھ یمنی عوام کے خون سے آلودہ ہیں، پاکستانی عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بن سلمان کے ساتھ ملاقات میں سعودی بمباری میں مارے جانے والے یمنی شہریوں کا ذکر تک نہیں کیا۔
جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو امت مسلمہ میں اتحاد اور یمن کے مسئلے کے حل پر زور دینا چاہئے تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران، چین اور روس جیسے بڑے ملکوں سے دوری اختیار کر کے آل سعود خاندان سے قربت پیدا کر کے سنگین غلطی کی ہے کہ جس کا ملک و ملت کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں بن سلمان کے خلاف مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔

ٹیگس