Feb ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • زاہدان دہشت گردانہ حملے پر پاکستان، ایران سے تعاون کرے: سابق پاکستانی صدر

پاکستان کے سابق صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زاہدان دہشت گردانہ حملے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کرے۔

پاکستان کے سابق صدراورپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے، مشترکہ سرحدوں پر پیش آنے والا حالیہ واقعہ قابل تشویش ہے ۔

آصف زرداری نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ اگر ایران کو زاہدان حملے پر تحفظات ہیں تو اس کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

یاد رہے کہ سرحدپار دہشت گردوں نے 13 فروری کو زاہدان،خاش سپر ہائی وے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اہلکاروں کی بس کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے۔

بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ جیش الظلم نے اس سفاکانہ کارروائی کی ذمہ داری قبول کی ۔

ٹیگس