Feb ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پرپابندی

حکومت پاکستان نے جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم تنظیم قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی جس کے بعد دونوں تنظیموں کے بینک کھاتوں سمیت اثاثے منجمد کردیے گئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی نے وزارت داخلہ کو ہدایت جاری کی کہ وہ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اثاثے منجمد کردے جس پر بعد ازاں وزارت داخلہ نے دونوں جماعتوں پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق دونوں جماعتوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی ہرقسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے ساتھ ہی تنظیموں کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔

ٹیگس