Feb ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • پاکستان زاہدان دہشت گردانہ حملے میں ایران کے ساتھ تعاون کے لئے تیار

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد خاش - زاہدان سپر ہائی وے پر دہشت گردانہ حملے میں ایران کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاه محمود قریشی نے پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے خاش ،زاہدان سپر ہائی وے پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی اور اس حوالے سے ایران کے ساتھ رابطے میں ہے۔

شاه محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ تفصیل سے گفتگو کی اور اس کے علاوہ پاکستان نے ایک وفد بھی تہران بھیجا جس نے سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔

پاکستان کے وزیر خارجہ  کا کہنا تھا کہ ایران و پاکستان نے مشترکہ تعاون کرنے سے اتفاق کیا ہے اور اسلام آباد، ایران کے تحفظات دور کرے گا اور تمام اختلافات کو حل کرےگا۔

واضح رہے کہ تیرہ فروری کو زاہدان، خاش ہائی وے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اہلکاروں کی بس کو کار بم دھماکے کے ذریعے دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ستائیس اہلکار شہید اور تیرہ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ جیش الظلم نے اس سفاکانہ کارروائی کی ذمہ داری قبول کی اس دہشت گرد گروہ کو امریکہ و سعودی عرب کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

ٹیگس