Feb ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

پاکستان میں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز اور کام کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان میں ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کا سیکیورٹی آڈٹ شروع کر دیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کا خفیہ سکیورٹی آڈٹ شروع کر دیا ہے اور این جی اوز کی گزشتہ برسوں میں ہونے والی سرگرمیوں کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق کس این جی او نے کن ممالک کے اشتراک سے کیا کام کیا اور رزلٹ کیا نکلا اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں جب کہ اس کے ساتھ گزشتہ 3برسوں میں کونسی این جی او کن افراد کو پاکستان لائیں یا بیرون ملک لیکر گئیں اس بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ملاحظہ ہو کہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز اور کام کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

ٹیگس