Feb ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے دھرنا

کراچی میں شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے علامتی دھرنا دیا گیا۔

شیعہ مسنگ پرسنز موومنٹ کی جانب سے لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ کی جانب سے شروع کی گئی جدوجہد کے سلسلے کا چوتھا فریادی علامتی دھرنا شاہراہ پاکستان، انچولی کراچی میں منعقد ہوا۔ دھرنے کے بعد لاپتہ عزاداروں کی فیملیز احتجاجی مظاہرہ کرتے انچولی شہدائے کربلا امام بارگاہ تک گئیں۔

علامتی دھرنے سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے لاپتہ عزادار لاپتہ نہیں ہیں کیونکہ انہیں وردی میں لاء انفورسمنٹ ایجنسیز گرفتار کرکے لے گئی ہیں، وردی والوں پر قانون کا احترام عام شہری سے زیادہ اہم ہوتا ہے، کیونکہ اگر قانون نافذ کرنے والے افراد خود قانون پر عمل نہیں کریں گے تو عام شہری سے کیسے عمل کروائیں گے۔

 

ٹیگس