Mar ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: شدت پسند اور دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے دہشتگرد گروہوں کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے ملک میں شدت پسند اور دہشتگرد تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے آغاز کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے صحافیوں کو دی جانے والی ایک خصوصی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جیسے ہی اس سلسلے میں پیش رفت ہوگی اس کے اثرات خودبخود ظاہر ہوجائیں گے۔

انتہا پسند اور دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیاسی اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) کے تحت تمام انتہا پسند اور دہشتگرد تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد جیشِ محمد (جس پر مبینہ طور پر پلوامہ میں ہونے والے بھارتی فورسز پر حملے کا الزام ہے) کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے دباو بڑھ گیا تھا۔

 

ٹیگس