Mar ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • پاک و ہند کشیدگی خطے کےمفاد میں نہیں: ملیحہ لودھی

ہندوستان وپاکستان کے مابین ہر چند کہ پلوامہ حملے کے بعد کشیدگی میں کمی آئی ہے تاہم دونوں ممالک کے مابین بدستور مسئلہ کشمیر تنازع کا باعث ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرحل کیے بغیربرصغیرمیں دیرپا امن کا حصول ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک و ہند کشیدگی خطے کے وسیع ترمفاد میں نہیں ہے۔

 ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کی بحالی دیکھنا چاہتا ہے جب کہ ہندوستان کے ساتھ تناؤسے افغان امن کی کوششوں پر اثرات پڑسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات پلوامہ حملے کے بعد سخت متاثر ہوئے اور نوبت جنگ تک پہنچی تھی۔

 

ٹیگس