Mar ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کریک ڈاون جاری

پاکستان میں انتہا پسند دہشت گرد تنظیموں کے خلاف گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کریک ڈاون مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کی جا رہی ہیں۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا اور یہ آپریشن نیشنل ایکشن پلان 2014 کے تحت کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ کالعدم جیشِ محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے بھائی اور بیٹے سمیت کالعدم تنظیموں کے 44 ارکان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے شہریار آفریدی اور سیکریٹری داخلہ اعظم سلمان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زیر حراست افرادمیں مسعود اظہر کے بیٹے حماد اظہر اور بھائی مفتی عبدالرؤف شامل ہیں، مفتی عبدالرؤف اور حماد اظہر کے نام بھارت کے ڈوزیئر میں شامل ہیں، جن افراد کو حراست میں لیا گیا ان سے تفتیش کی جائے گی۔

ٹیگس

کمنٹس