Mar ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ترکمانستان تجارتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر متفق

پاکستان اور ترکمانستان نے تجارتی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکمانستان کے ہم منصب راشد میریدوف کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاک ترکمانستان تجارتی معاہدے ہوئے ہیں، تاپی گیس پائپ لائن معاہدے پر جلد عملدرآمد ہوگا جبکہ تیل اور گیس کی تلاش سے متعلق دونوں ممالک کے ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس بھی عنقریب منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے وسطی کے ایشیا کے ملکوں کو گوادر کی بندرگاہ سے ملانے کے لیے رابطہ شاہراہوں کے قیام اور تاپی گیس منصوبے پر عملدرآمد کو انتہائی اہم قرار دیا۔ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امید ہے کہ تاپی پائپ لائن بروقت مکمل کی جائے گی۔باوجود اس کے کہ تاپی گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر عمل درآمد سے ترکمنستان کی زرمبادلہ کی آمدنی میں اضافہ ہو گا لیکن افغانستان اور پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے پائی جانے والی تشویش سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پروجیکٹ بدستور کاغذ پر ہی رہے گا۔