Mar ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • خطے کی اقتصادی ترقی کے لیے سلامتی کا ہونا ضروری، پاکستان

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے کی اقتصادی ترقی کے لیے سلامتی کا ہونا ضروری ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں نے بات چیت سے چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنا، ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت تمام انتہا پسند گروہوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف جنگ کے حوالے سے ملک کی تمام سیاسی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی اور استحکام کے بغیر خطے میں اقتصادی ترقی کا امکان نہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ عوام نے تبدیلی کی غرض سے تحریک انصاف کو ووٹ دیئے ہیں اور وہ پانچ برس کے دوران تبدیلیوں کا بتدریج مشاہدہ کریں گے۔

ٹیگس