Mar ۱۷, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد نو ہوگئی

پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔

پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان محد فیصل نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد نو ہوگئی ہے پاکستانی شہری شہید نعیم راشد کی شجاعت و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید نعیم راشد نے بے مثال ہمت جرات کا مظاہرہ کیا اور جسم پر گولی لگنے کے باوجود حملہ آور دہشت گرد کا تعاقب کیا جس کے نتیجے میں اس حملہ آور دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی مساجد میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی لاش واپس پاکستان لانے کے لئے سارے انتظامات تیزی کے ساتھ کئے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم باون نمازی شہید اور سینتالیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔
اس حملے کی دنیا کے بہت سے ملکوں منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران نے سخت الفاظ میں مذمت کی اور اس کو سفاکانہ قرار دیا ہے۔

ٹیگس