Mar ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کودہشت گردی کا سامنا: ڈاکٹرعارف علوی

یوم پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج کی پریڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان کےصدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ 23 مارچ پاکستان کے حصول کا سنگ میل ہےاور پوری قوم تجدید عہد کے ساتھ یوم پاکستان منارہی ہے۔

پاکستان کےصدر نے کہا کہ جب پاکستان ہماری پہچان بنا تو ہمیں لامحدود چیلنجز کا سامنا تھا اور ہمیں حالیہ تاریخ میں اپنی قومی تاریخ کے سب سے بڑے چیلنج دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا، ہم نے اتنی لمبی لڑائی لڑی، جانی و مالی قربانی دی مگر بے پناہ حوصلے سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔

ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ خطے کو امن کی ضرورت ہے، ہمیں جنگ کے بجائے تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی پر توجہ دینی چاہیے، ہماری اصل جنگ غربت اور بے روزگاری کے خلاف ہے۔ تمام ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں ہم لڑائی پر یقین نہیں رکھتے، ہم مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں لیکن امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم پُر امن قوم ہیں لیکن اپنے دفاع سے ہرگزغافل نہیں ہیں۔

 

ٹیگس