Mar ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۴ Asia/Tehran
  • پاکستان، ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن میں دھاکے کی خـبریں موصول ہوئی ہیں۔

 میڈیا رپورٹوں کے مطابق اتوار کی صبح ہونے والے دھماکے کی وجہ سے پائپ لائن کونقصان پہنچا جس کے نتیجے میں صوبہ پنجاب سمیت متعدد علاقوں میں گیس کی سپلائی منقطع ہو گئی۔
 تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
 پاکستان کا صوبے بلوچستان کافی عرصے سے بدامنی کا شکار ہے اور یہاں سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، جماعت الاحرار اور طالبان جیسے متعدد تکفیری دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں۔