Mar ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے اینٹی سیٹلائٹ میزائل کے تجربے پر چین اور پاکستان کا ردعمل

چین اور پاکستان نے ہندوستان کے اینٹی سیٹلائٹ میزائل کے تجربے پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔

ہندوستان نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے اینٹی سیٹلائٹ میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کے تحت ایک میزائل نے خلا میں اپنے ہی سیٹلائٹ کو نشانہ بنایا-

اس طرح  امریکا، روس اور چین کے بعد ہندوستان چوتھا ایسا ملک بن گیا جس نے یہ صلاحیت حاصل کی ہے-

ہندوستان کے اس اعلان پر چین اور پاکستان نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے- پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہندوستان کے اس اعلان پر کہا کہ کسی بھی ملک منجملہ ہندوستان کو خلا کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے-

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ خلا انسان کی مشترکہ میراث ہے اور سبھی ملکوں کو چاہئے کہ وہ خلا کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کرنے سے گریز کریں-

چینی وزارت خارجہ نے بھی ہندوستان کے اینٹی سیٹلائٹ میزائل پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ سبھی ممالک  خلا میں امن و استحکام کے ماحول کو باقی رکھیں گے-

ٹیگس