Mar ۲۸, ۲۰۱۹ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  • پلوامہ حملے کے بارے میں پاکستان کی تحقیقات کا نتیجہ ہندوستان کو پیش کر دیا گیا

حکومت پاکستان نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے پلوامہ علاقے میں اس ملک کے فوجیوں پر ہونے والے حملے کے بارے میں اپنی تحقیقات کا نتیجہ حکومت ہندوستان کو پیش کر دیا۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ اسلام آباد نے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اور ہندوستان کے ساتھ تعاون کی تقویت کے لئے پلوامہ حملے کے بارے میں تحقیقات انجام دی ہیں اس لئے کہ پاکستان اس اقدام کو علاقے کے امن و سلامتی کے مفاد میں سمجھتا ہے۔

چودہ فروری کو جیش محمد کے ہاتھوں پلوامہ میں ہندوستانی فوجیوں پر ہونے والے اس دہشت گردانہ حملے میں چوالیس فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے ہندوستان کی جانب سے معتبر دستاویزات پیش کئے جانے کی صورت میں ضروری تحقیقات انجام دینے کے لئے پاکستان کی آمادگی کا اعلان کیا تھا جس پر حکومت ہندوستان نے ستّائیس فروری کو پاکستان کو دستاویزات پیش کر دیں۔

ٹیگس