Apr ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستانی اسکولوں میں چینی زبان کی تعلیم

پاکستانی اسکولوں میں چینی زبان کی تعلیم کو بھی نصاب میں شامل کرلیا گیا ہے

پاکستان کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے نئے تعلیمی سال سے ملک کے اسکولوں میں چینی زبان و ادب کی بھی تعلیم دی جائے گی - پاکستانی وزارت تعلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سبھی اسکولوں میں چینی زبان کی تعلیم کے لئے کلاسیں قائم کی جائیں گی - اس اقدام کا مقصد پاکستان میں چینی زبان کا فروغ اور دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات کا استحکام ہے - ادھر چین میں بھی بعض اسکولوں میں اردو زبان کی تعلیم دی جارہی ہے -

پاکستان میں چینی زبان کی تعلیم ایک ایسے وقت شروع کی جارہی ہے جب تقریبا ایک ہزار سال سے برصغیر میں فارسی زبان رائج ہے اور پاکستان میں بھی زیادہ تر ثقافتی فن پارے اور مکتوبات فارسی زبان میں ہی ہیں -

ٹیگس