Apr ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • یورپ میں اسلامو فوبیا بڑھ رہا ہے: شیریں مزاری

پاکستان کی وفاقی وزیر نے یورپ میں اسلام مخالف گروپوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔

پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے یورپ سے کہا ہے کہ وہ جس طرح ہم سے مطالبہ کرتا ہے، اسی طرح اپنے ہاں بھی سفید فام برتری اور اسلام مخالف ذہنیت رکھنے والے گروپوں پر پابندی عائد کرے ۔

انہوں نے اپنے دورہ برسلز کے آخری روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جب میری مذہبی آزادی اور اعتقاد کے خصوصی نمائندہ برائے یورپین پارلیمنٹ اوراسی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین جان فیگل سے ملاقات ہوئی تو میں نے ان کے سامنے اپنی اس تشویش کا اظہار کیا کہ یورپ میں اسلامو فوبیا بڑھ رہا ہے اور مسلمانوں کے ساتھ نفرت کی جارہی ہے۔ کئی ملکوں میں مسلمان اپنی مرضی کا لباس نہیں پہن سکتے۔ آسٹریا میں مساجد کے خلاف اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ہم جاننا چاہیں گے کہ یورپ میں اس کے تدارک کیلئے کیا اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرائسٹ چرچ کے دہشت گرد کو ایک آسٹرین گروپ سے مالی اعانت ملی تھی کیا اب وقت نہیں آگیا کہ یورپ بھی ایسے گروپس پرپابندی عائد کرے، جیسا ہم اپنے ملک میں کر رہے ہیں اور جس کا یورپ ہم سے تقاضا کرتا ہے۔

 

ٹیگس