Apr ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
  • سونے اور زیورات دہشت گردوں تک نہ پہنچے: (FATF)

ایف اے ٹی ایف کے ساتھ ایکشن پلان پرعملدرآمد کے بارے میں اگلے 3 دور ہونے ہیں۔ اس کے بعد جون اور جولائی میں ایکشن پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے ملک بھر کے صرافہ بازاروں کو دستاویزی بنانے، سونے کی خرید و فروخت کو ریگولرائز بنانے اور ضلعی سطع پر رجسٹرڈ ویلفیئر ٹرسٹ کا ڈیٹا اکٹھا کرنے سمیت دیگر مطالبات کی فہرست پاکستانی وزارت خزانہ کو دیدی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دی جانے والی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ سونے کے لین دین کیلئے بینک کارڈز یا دیگر رجسٹرڈ انسٹرومنٹس استعمال کئے جائیں اور ملک میں زیورات خریدنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تاکہ سونے اور زیورات دہشت گرد تنظیموں تک نہ پہنچ پائیں.

علاوہ ازیں ضلعی سطح پر ٹرسٹ کے اکاونٹس کی تفصیلات اکھٹی جائیں اور ان تفصیلات پر مبنی الیکٹرانک ڈیٹا بینک قائم کیا جائے جسکی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ اسکا غلط استعمال نہ ہوسکے، پاکستان جلد ہی ایکشن پلان پر عملدرآمدی رپورٹ پیش کریگا۔

ذرائع کے مطابق یہ پاکستان کی طرف سے فیٹف کو جمع کروائی گئی تیسری عملدرآمدی رپورٹ ہوگی۔

 

ٹیگس