May ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • عمران خان سے مستعفی ہونےاورانتخابات کرانے کی قرارداد

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے مستعفی ہونے اورانتخابات کرانے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرادی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے قرارداد جمع کرائی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خطرناک معاشی بحران پیدا ہو چکا ہے، روپے کی قدر میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 150 روپے سے تجاوز کرگیا ہے، اسٹاک مارکیٹ تین سال کی کم ترین سطح پر آچکی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اس کی بنیادی وجہ پاکستان کے زرمبادلہ میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے اور ان تمام حالات کے ذمہ داربراہ راست وزیر اعظم عمران خان ہیں لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں کیوں کہ ملکی حالات مزید بحرانوں کے متحمل نہیں ہوسکتے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر فی الفور نئے انتخابات کرائے جائیں یا وزیراعظم کا انتخاب دوبارہ عمل میں لایا جائے۔

ٹیگس