May ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • اپوزیشن جماعتیں احتجاج پر متفق، عمران خان کی تنقید

افطار ڈنر کے بعد تمام اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بھی ہوا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کو بھی طے کیا گیا۔

زرداری ہاوس اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے افطار ڈنر میں مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام (ف)، جماعت اسلامی، اے این پی اور پی ٹی ایم کی قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کی ساری جماعتیں عید کے بعد مل کر حکومت کے خلاف احتجاج کریں گی، مولانا فضل الرحمان کی سر براہی میں عید کے بعد اے پی سی بلائی جائے گی، ہمارا مل کر بیٹھنے کا مقصد ملک کو مسائل سے نکالنا ہے

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے، نو مہینوں میں ملک گہرے سمندرمیں پہنچ چکاہے، ملک کو مسائل سے نکالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

اپوزیشن جماعتوں کے افطار ڈنرپر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو اس پر حیرت نہیں ہونی چاہیے بلاول اور مریم اب افطاری پر ملنے جا رہے ہیں ان دونوں نے ایک دوسرے کو کرپٹ کرپٹ کہا یہ کرپٹ ٹولہ ابھی اکھٹے ہو رہا ہے۔

ٹیگس