Jun ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • پاکستانی ججز کی غیر ملکی جائیدادوں کی دستاویزات

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف حکومت کی جانب سے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق وزارت قانون اور اے آر یو (ایسٹ ریکوری یونٹ) نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں کی کھوج لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے، کالا دھن واپس لانے کے لیے وزیر اعظم نے اثاثہ جات ریکوری یونٹ تشکیل دیا ہے جس کے تحت یہ یونٹ بیرون ملک اثاثوں کی شکایت ملنے پر کارروائی کرنے کا پابند ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایسٹ ریکوری یونٹ نے پاکستانیوں کی ملک سے باہر جائیدادیں پکڑی ہیں اور جائیدادوں کی تفصیلات ان کے متعلقہ محکموں کو بھجوائی گئیں، یونٹ کو اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی غیر ملکی جائیداد کی بھی اطلاع ملی جس پر ریکوری یونٹ نے ججز کی غیر ملکی جائیداد کی چھان بین کی اور ریکوری یونٹ کو جائیدادوں کی رجسٹری شدہ نقول مل گئیں، معلومات ریفرنس کی صورت میں منظوری کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوائیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کے خلاف بیرون ملک جائیدادیں رکھنے پر سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔

ٹیگس