Jun ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کےلیےمسئلہ فلسطین کاحل ناگزیر: پاکستان

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کےلیےمسئلہ فلسطین کاحل ناگزیرہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی)  کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم یک زبان ہو کربات کریں گےتو مغرب بھی ہماری بات سنےگا، توہین آمیزخاکوں سےمسلم امہ کےجذبات کوٹھیس پہنچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنےپرمسلم امہ کوتشویش ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کےلیےمسئلہ فلسطین کاحل ناگزیرہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مکہ سمٹ میں جولان کی پہاڑیوں پراسرائیلی قبضےسےمتعلق بھی اوآئی سی کے اجلاس میں تشویش کااظہارکیا گیا ۔

شاہ محمود نے کہا کہ کشمیرکےحالات پہلےسےزیادہ کشیدہ ہوگئےہیں، سمٹ میں کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے ساتھ ساتھ افغان مسئلے کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے۔

ٹیگس