Jun ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران پاکستان تجارت کے فروغ پر تاکید

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے مختلف میدانوں منجملہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے منگل کو اسلام آباد میں ایران کے پارلیمانی وفد سے ملاقات میں کہا کہ ان کی حکومت ایران کے خلاف امریکا کی پابندیوں کے باوجود تہران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو پہلے سے بھی زیادہ فروغ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے وزیرا‏‏عظم پاکستان کے ہمراہ اپنے حالیہ دورہ ایران کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان نے دوہزار چھے میں ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جن پر عمل درآمد ہوجانا چاہئے۔

ایران کے پارلیمانی وفد کے سربراہ احمد امیرآبادی فراھانی نے بھی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں مسلسل توسیع اور استحکام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران ہمیشہ تمام میدانوں میں اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں رہا ہے۔

ٹیگس