Jun ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۴ Asia/Tehran
  • پاک قطر دو طرفہ ملاقات کا اعلامیہ جاری

پاکستان اور قطر نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے انٹیلیجنس معلومات کے تبادلے، سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں میں فروغ پر ایم او یو سائن کرلیے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق امیر قطر دو روزہ سرکاری دورے پرکل پاکستان پہنچے جہاں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ورکنگ گروپ کی تشکیل سمیت منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے انٹیلیجنس انفارمیشن شیئرنگ کے تبادلے پر بھی ایم او یو سائن کیا گیا۔

دریں اثنا پاک قطر دو طرفہ ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق وفود کی ملاقات میں پاک قطر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور سیاسی و اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک نے دو طرفہ تجارت، زراعت اور خوراک، ایل این جی اور ایل پی جی کے شعبوں سمیت تیل و گیس کی تلاش کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

 

ٹیگس