Jun ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • خلیج فارس  میں امریکی بحری بیڑا امن کے لئے خطرہ : پاکستان

پاکستان کا کہنا ہے کہ امریکی لڑاکا طیارہ بردار بیڑے کا خلیج فارس میں آنا امن کے لئے خطرہ ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور ایران کی صورتحال عالمی اور علاقائی امن کیلئے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا یورپی یونین کی سیاسی اور سلامتی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو امریکا اور ایران کی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔ امریکی لڑاکا طیارہ بردار بیڑے کا خلیج فارس میں آنا امن کیلئے خطرہ ہے۔ امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو افغان امن عمل پر بھی تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

افغان امن عمل پر بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے امریکا اور طالبان کے مذاکرات میں سہولت کاری کی۔ افغانستان کے مستقبل کا خاکہ تیار کرتے ہوئے چار نکات نظر انداز نہ کیے جائیں۔

 

ٹیگس