Jul ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۶:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان: تین دہشت گرد ہلاک تین فرار

دہشت گرد سرگودھا پولیس ٹریننگ سینٹر اور پی اے ایف بس حملوں میں ملوث تھے

پاکستانی میڈیا کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا گجرات میں دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس میں تین دہشت گرد ہلاک جب کہ تین فرار ہوگئے، ان کے قبضے سے راکٹ لانچر، بارودی مواد، اسلحہ اور آی ای ڈیز برآمد ہوئی ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد ریڈ بک میں مطلوب تھے، ان کی شناخت سید جمیل عرف بابا، بلال اور نادر کے نام سے ہوئی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد سرگودھا پولیس ٹریننگ اسکول اور میانوالی پولیس چوکی حملوں میں ملوث تھے جب کہ یہ دہشت گرد 2007ء میں پی اے ایف بس حملے میں بھی ملوث تھے۔

ہر چند کہ پولیس نے تا حال یہ نہیں بتایا کہ ان دہشتگردوں کا کس گروہ سے تعلق ہے تاہم صوبہ پنجاب میں کالعدم سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی،طالبان اور جماعت الاحرار جیسے تکفیری دہشتگرد گروہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

 

ٹیگس