لائن آف کنٹرول پر دھماکہ، 5 فوجی اہلکار ہلاک
Jul ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
ایل او سی کے چھمب سیکٹر پر دھماکے سے 5 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملک کے زیر انتظام کشمیر کی تحصیل برنالہ میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، دھماکے کا واقعہ ایل او سی سے چند میٹر دور چھمب سیکٹر میں پیش آیا ہے۔