Jul ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
  • عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن نےعمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیاہے۔

پاکستان کے سابق نا اہل ہونے والے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے منڈی بہاءالدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سمجھتے ہیں مہنگائی کا بم گرا کر پتلی گلی سے نکل جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہو گا اور عمران خان کو مستعفی ہونا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے،یہ جانتے ہوئے بھی نوازشریف سرجھکا کر جیل چلے گئے، نواز شریف کو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے پر سزا ملی، وہ بےگناہ ہی نہیں بہادر بھی ہیں۔

 

ٹیگس