Jul ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • منشیات اورانسانی اسمگلنگ، دہشت گردوں کے ذرائع آمدن ہیں: پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔

پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور منظم جرائم میں گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے تاہم پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف عزم غیرمتزلزل ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ہرسال ریکارڈ مقدار میں منشیات برآمد کررہے ہیں، ہمارے خطے میں منشیات، قدرتی وسائل اور انسانی اسمگلنگ دہشت گرد تنظیموں کے بڑے ذرائع آمدن ہیں، جرائم پیشہ افراد اور دہشت گرد باہمی مفاد میں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں، لہذا منشیات کی پیداوار روکنے کیلئے عدم استحکام کا خاتمہ اورروزگار کے مواقع کی فراہمی ناگزیر ہے۔

 

ٹیگس

کمنٹس