Jul ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • پاکستانی فضائی حدود پر عائد پابندی ختم

پاکستان نے ہندوستان سمیت تمام ممالک کی فضائی حدود پر عائد پابندی ختم کردی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان نے تمام پروازوں کےلئے اپنی ایئر سپیس کھول دی ہیں،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اب تمام روٹس پروازوں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں،اب ہندوستانی ایئر لائنز بھی پاکستانی ایئر سپیس استعمال کر سکتی ہیں۔

سی اے اے کے مطابق لاہور سے دہلی،بنکاک، کوالالمپور، سری لنکا اورمچی کی پروازیں بھی بحال کردی گئیں۔

واضح رہے کہ پاک و ہند کشیدگی پر فروری میں ہندوستانی ایئر لائنز کے پاکستانی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم بعد میں پاکستان نے شمال سے جنوب اور جنوب سے شمال کے صرف تین روٹ کھولے تھے۔

 

ٹیگس