Jul ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • مغربی ملکوں کے دوہرے معیاروں پر تنقید

انسانی حقوق کی پاکستانی وزیر نے اسرائیل کی خطرناک ایٹمی سرگرمیوں پر مغربی ملکوں کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔

 اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شیریں مزاری نے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے حوالے سے مغربی ملکوں کے دوہرے معیاروں پر کڑی نکتہ چینی کی۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اسلامی ملکوں کو ایٹمی ٹیکنالوجی سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے اسرائیل کے خطرناک ایٹمی پروگرام پر مکمل خاموشی اختیارکر رکھی ہے۔
 پاکستانی کی وزیر انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ مغربی ملکوں کو ایٹمی ٹیکنالوجی کے حوالے سے دوہرے معیاروں سے دستبردار ہوجانا چاہیے۔
 شیریں مزاری نے کہا کہ  پاکستان خطے کے امن و استحکام کو مضبوط بنانے اور اختلاف کی روک تھا کا خواہاں ہے۔
 انہوں نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
پاکستان کی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیار پوری طرح محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔