Jul ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۰ Asia/Tehran
  • کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان

حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دی جائے گی جس کے لیے طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کی حکومت نے ہندوستان کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کو پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دی جائے گی جس کے لیے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ ہندوستانی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو آئی سی جے (عالمی عدالت) کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہےاور آئی سی جے کے فیصلے کے تناظر میں کلبھوشن یادیو کو اس کے حاصل حقوق سے متعلق اسے آگاہ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کیا تھا۔ پاک و ہند نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو اپنی اپنی کامیابی قرار دیا ہے۔

ٹیگس