Jul ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۶ Asia/Tehran
  • احتساب پر عمران خان کو دھمکیاں

عمران خان نے کہا ہے کہ جن کی گرفتاریاں ہورہی ہیں وہ باہر سے سفارشیں بھجوارہے ہیں، یہ لوگ جو مرضی کرلیں احتساب کا عمل نہیں رکے گا۔

میانوالی میں اسپتال کے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب پر مجھے طرح طرح کی دھمکیاں دے رہے ہیں،  یہ جو مرضی کر لیں ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، بدعنوانی کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کرپا رہا، ماضی کے حکمرانوں نے ریکارڈ قرضہ حاصل کیا اور آج ہمیں اس قرضے پر سود دینے کے لیے قرضے لینے پڑرہے ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو مقروض کرنے والوں کا جب تک احتساب نہیں ہوگا ،چوری نہیں رکے گی، احتساب وہ ہوتا ہے  جو چینی صدر نے اپنے ملک میں کیا ، چینی صدر نے کرپشن پر ساڑھے چار سو وزیروں کو جیل میں ڈالا اور یہی وجہ ہے آج چین دنیا میں سب سے زیادہ معاشی ترقی کرنے والا ملک بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کا پیسہ لوٹا ان کو جیل میں ڈالیں گے، ہم طاقتور طبقے کا احتساب کریں گے ۔

ٹیگس