Aug ۱۵, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  •  لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی پی آر کے ڈائریکٹر جنرل، آصف غفور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر ہندوستان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ میں تین فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ٹوئٹ میں دعوی کیا گیا ہے پاکستانی فوج کی جوابی کاروائی میں پانچ ہندوستانی فوجی مارے گئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ہندوستانی ذرائع نے تاحال اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد وادی کشمیر میں صورتحال بحرانی اور پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔