Aug ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • کچلاک کی مسجد میں دھماکہ 20 افراد جاں بحق و زخمی

بلوچستان میں آج ہونے والے دھماکے کی اب تک کسی بھی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہرکچلاک کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی نوعیت کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی رضاکاروں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

بلوچستان میں آج ہونے والے دھماکے کی اب تک کسی بھی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ماضی میں بلوچستان میں ہونے والے دھماکوں میں لشکرجھنگوی اور طالبان ملوث تھے۔

 

ٹیگس