Aug ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
  • بلوچستان میں فائرنگ میں بی این پی کے مرکزی رہنما 4 ساتھیوں سمیت مارے گئے

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقےزہری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بی این پی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ زرک زئی اور ان کے 3 ساتھیوں کو قتل کردیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق خضدار کے علاقے زہری میں نامعلوم افراد بی این پی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ زرک زئی کے قافلے پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ واقعے میں نواب امان اللہ زرک زئی اور ان کے پوتے سمیت 4 افراد مارے گئے جب کہ مسلح افراد فرار ہوگئے۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نواب امان اللہ زرک زئی کو نشانہ بنانے کے لئے پہلے ہی گھات لگائے ہوئے تھے۔ شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

 

ٹیگس