Aug ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

پاکستان کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیاں بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اینٹونیوگوترش کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے مسلمانوں کی صورتحال کا بغور جائزہ لے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور اس علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں کے باعث کشمیری مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ ہوتا جارہا ہے۔اس سے پہلے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سے، عالمی مبصرین اور امن فوج جموں و کشمیر بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔حکومت ہندوستان کی جانب سے اپنے زیرانتظام کشمیر کی خصوصی حثیت کے ختم کیے جانے کے معاملے پر نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کی سطح میں کمی اور تجارتی سرگرمیاں بند اور دونوں ملکوں کے درمیان چلنے والی ٹرین اور بس سروس معلطل کردی ہے۔