Sep ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
  • عمران خان کا کشمیر کی کنٹرول لائن کا دورہ

پاکستان کے وزیراعظم نے کشمیر کی کنٹرول لائن کا دورہ کرکے کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

 میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کٹنرول لائن کے دورے کے موقع پر فوجیوں اور کنٹرول لائن کے قریب رہنے والے شہریوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔ 
 انہوں نے ہندوستانی فوجیوں نے پر کنٹرول لائن کے قریب رہنے والے عام شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا بھی الزام عائد کیا۔
 پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں رہنے والے کشمیریوں کو مسلسل بندشوں میں رکھنا، انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے۔ 
 انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور ان کے حق خود ارادیت کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔ 
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کنٹرول لائن کے دورے کے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔