Sep ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
  • افغان ناظم الامور کی پاکستانی دفتر خارجہ  میں طلبی

پاکستان نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت پراحتجاج کرتے ہوئےافغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کرلیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ  نے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے والے فوجیوں پر فائرنگ پر شدید احتجاج  کرتے ہوئے کہا ہے کہ باڑ لگانے والی ٹیم پر فائرنگ افغان علاقے سے کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان حکام اپنے علاقے میں صورتحال کنٹرول کرنے کے ذمہ دار ہیں، افغان حکومت بارڈر محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں فائرنگ سے پاک فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مغربی سرحد پر دو واقعات میں پاک فوج کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں اباخیل کے قریب سیکیورٹی فورسز کی پارٹی معمول کی گشت پر تھی کہ شرپسندوں نے اس پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی ہلاک ہوگیا اور جوابی کارروائی میں 2 شرپسند بھی مار ے گئے۔

دوسرے واقعہ میں دیر کے علاقے میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں نے باڑ لگانے میں مصروف پاک فوج کے دستوں پر فائرنگ کی جس سے 3 فوجی  اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

 

ٹیگس