Sep ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • افغان سرحد کے قریب دو پاکستانی فوجی مارے گئے

افغان سرحد کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں دو پاکستانی فوجیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکا افغانستان سے ملحقہ پاکستانی سرحدی علاقے مہمند میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس واقعے میں پاکستانی فوج کا ایک افسر اور ایک فوجی جوان مارا گیا۔

 پاکستان کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق یہ دھماکا اس وقت ہوا جب پاکستانی فوجی سرحد پر باڑھ لگا رہے تھے۔

پاکستانی فوج کے اعلان کے مطابق یہ بم سرحد پار دہشتگردوں نے نصب کیا تھا۔

ٹیگس