Sep ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran

پاکستان اور ہندوستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

زلزلے سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
 
پاکستانی میڈیا کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کے زیرانتظام کشمیر ، صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں اور علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے آئے - اب تک کی اطلاع کے مطابق 26  افراد جاں بحق اور تین  سو سے زائد سے زخمی ہوئے ہیں - پاکستان میں زلزلہ پیما مرکز نے کہا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی زمین کے اندر دس کلومیٹر تھی - منگل کی سہ پہر چار بجے کے قریب آنے والے اس زلزلے کا مرکز جہلم کا شمالی علاقہ تھا -
ریسیکیو ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں - خبروں میں کہا گیا ہے کہ زلزلے سے سب سے زیادہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور جہلم کا درمیانی علاقہ جاتلاں متاثر ہوا ہے - پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کے مطابق پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے میرپور ، سماہنی اور بھمبھر میں شدید جھٹکوں کے باعث متعدد مکانات تباہ ہوگئے - صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے- زلزلے کے شدید جھٹکے ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی این سی آر اور شمالی ریاستوں میں بھی محسوس کئے گئے۔
 

ٹیگس