Sep ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
  • شمالی وزیرستان میں دہشت گردی 6 افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقےشمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش میں مصروف  ماڑی پٹرولیم کمپنی کی گاڑی پر دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں  ماڑی پٹرولیم کمپنی کے 4 ملازمین اور 2 ایف سی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ ماڑی پٹرولیم کمپنی علاقے میں گیس اور تیل کی تلاش کیلئے کام کررہی ہے۔

ٹیگس