Sep ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی تشویش

پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش سے ملاقات کی جس میں کشمیر کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس معاملہ پر نظر رکھیں گے اور پیغام دیا کہ وہ تنازع کے پر امن حل کیلئے اپنی مدد کی پیشکش پر قائم ہیں۔

اس موقع پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے تنازع کشمیر پراقوام متحدہ کا موقف پیش کرنے پر سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کی تعریف کی۔ انہوں نے انہیں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں 54 روز سے 80 لاکھ افراد کے جاری محاصرے اور مواصلاتی بلیک آؤٹ سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ ایسا ہولناک لاک ڈاؤن حالیہ تاریخ میں کہیں نہیں ہوا، اس محاصرے کو ہٹانے کیلئے صرف زور دینا کافی نہیں بلکہ محاصرے کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے عالمی ادارے اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ دیرینہ تنازع  کشمیر کے حل میں مدد اور انسانی جانیں بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے ۔

 

ٹیگس