Sep ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • کشمیر، کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ کنٹرول لائن کے پار پاکستانی علاقے میں ہندوستانی بارڈر سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں ۔ پاکستانی فوجیوں نے اس کے جواب میں سرحد پار ہندوستانی علاقے میں بارڈر سیکورٹی فورس کو نشانہ بنایا۔ہندوستان اور پاکستان کی بارڈر سیکورٹی فورسس کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتی رہتی ہیں اور ساتھ ہی ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام بھی لگاتی ہیں۔ہندوستان اور پاکستان نے دوہزار تین میں فائربندی کے معاہدے پر دستخط کئے تھے تاہم اس کے بعد بھی دونوں ممالک نے با رہا اس کی خلاف ورزی کی ہے۔ کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سب سے بڑا متنازعہ مسئلہ ہے اور دونوں ہی ملک کشمیر پر اپنی ملکیت کا دعوی کرتے ہیں۔

ٹیگس